QR CodeQR Code

مولانا معاویہ(2)

7 Dec 2013 23:58

اسلام ٹائمز: کارکنوں نے میت مال روڈ پر رکھ کر پنجاب حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور مولانا معاویہ کے قاتلوں کی گرفتاری تک جنازہ نہ پڑھنے کا اعلان کر دیا، تاہم حکومت سے مذاکرات کے بعد رات 8بجے نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے صوبائی صدر شمس الرحمن معاویہ کی میت نماز جنازہ کے لئے مال روڈ پر لائی گئی تو کارکنوں نے احتجاجاً جنازہ پڑھنے سے انکار کر دیا اور دھرنا دے کر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، جس میں دھرنے کے شرکاء پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ مولانا شمس معاویہ کے قاتلوں کی گرفتاری تک وہ جنازہ نہیں پڑھیں گے۔ بعدازاں پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تقریباً رات آٹھ بجے نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس سے قبل دوپہر دو بجے جنازہ پڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دوسری جانب شمس معاویہ کے قتل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 328390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/328390/1/مولانا-معاویہ-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org