QR CodeQR Code

عبدالقادر ملا شہید

15 Dec 2013 23:07

اسلام ٹائمز: تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا کو گوارا نہیں کہ بنگلہ دیش میں اسلامی قوتیں برسراقتدار آئیں، اسی لیے اسلامی قیادت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منصورہ لاہور میں عبدالقادر ملا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے رہنما کی اسلام اور ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمن شامی، دانشور کالم نگار الطاف حسن قریشی، کالم نگار ارشاد احمد عارف، اینکر پرسن سجاد میر، کالم نگار عطاء الرحمن، سینیئر صحافی رؤف طاہر، عابد تہامی، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ، حافظ محمد ادریس، نذیر احمد جنجوعہ اور مولانا عبدالمالک نے خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا خود کو بنگلہ دیش کا خالق و مالک سمجھتا ہے، اسے کسی صورت یہ گوارا نہیں کہ بنگلہ دیش میں اسلامی قوتیں برسراقتدار آئیں، اسی لیے بنگلہ دیش میں اسلامی قیادت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 330947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/330947/1/عبدالقادر-ملا-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org