QR CodeQR Code

کوئٹہ عشائیہ

16 Dec 2013 00:12

اسلام ٹائمز: بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کے منتخب اور حمایت یافتہ اُمیدواروں اور رضاکاروں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خدمات انجام دینے والے بلند حوصلہ مومنین اور مومنات رضاکاروں، نامزد و حمایت یافتہ امیدواروں اور مجلس وحدت مسلمین کی حمایتی شخصیات کے اعزاز میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے اتوار کی شام ایک بھرپور تقریب عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے اہم صوبائی اور ڈویژنل قائدین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم چاہے اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، مگر ہماری قیادت ملت کے مفاد میں خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر دعوت طعام کا اہتمام بھی ہوا۔


خبر کا کوڈ: 330968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/330968/1/کوئٹہ-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org