QR CodeQR Code

لاہور احتجاج

22 Dec 2013 23:41

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی اور جلسے کے دوران تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کیجانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک آنیوالے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کے خلاف مال روڈ پر ناصر باغ میں احتجاجی ریلی میں ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔ لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف جلسے اور ریلی کی سربراہی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کی، جن کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید بھی موجود تھے۔ ریلی میں شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی کے علاوہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی و صوبائی رہنما اور ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔ احتجاجی ریلی اور جلسے کے پیش نظر تحریک انصاف نے مال روڈ کو بینرز، تحریک انصاف کے پرچموں اور سائن بورڈز سے بھر دیا تھا، اس کے علاوہ استنبول چوک میں کارکنوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 333299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/333299/1/لاہور-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org