QR CodeQR Code

دستہ امامیہ

24 Dec 2013 17:56

اسلام ٹائمز: اسکردو میں دستہ امامیہ بلتستان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد سے برآمد ہوا۔ دستہ امامیہ میں اس دستے کے صاحب بیاض نوحہ خواں شیراز حسن نے نوحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح بلتستان میں بھی چہلم شہداء کربلا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع  اسکردو میں برآمد ہونے والے ماتمی دستوں میں دستہ عباسیہ کھرگرونگ، دستہ اکبریہ حیدرآباد گنگوپی، دستہ حسینیہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام دستہ امامیہ بھی برآمد ہوا۔ دستہ امامیہ میں نوحہ خوانی صاحب بیاض، معروف نوحہ خوان شیراز حسن نے کی، جبکہ دستہ امامیہ سے حجتہ الاسلام علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی، فدا حسین اور سید اعجاز حسین نے خطاب کیا۔ دستہ امامیہ جو کہ ماتمی و احتجاجی دستہ تھا, اس میں اکثریت طالب علموں کی تھی، اس کا باقاعدہ آغاز امامیہ جامع مسجد اسکردو سے ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شبیہہ قتلگاہ اسکردو میں اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 333853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/333853/1/دستہ-امامیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org