QR CodeQR Code

کوئٹہ چہلُم

24 Dec 2013 19:51

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ حسینی نیچاری سے برآمد ہونیوالے جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جس میں‌ ایف سی، پولیس، بی سی اور انسداد دہشتگردی فورس کے دستے موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں شُہدائے کربلا کے چہلُم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ جلوس میں ماتمی دستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا، نور ویلفئیر سوسائٹی اور علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر معززین نے جلوس کی قیادت کی۔ ماتمی دستوں کا یہ سلسلہ قائد آباد، طوغی روڈ، حاجی آباد اور علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جس میں‌ ایف سی، پولیس، بی سی اور انسداد دہشتگردی فورس کے دستے موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 333890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/333890/1/کوئٹہ-چہل-م

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org