QR CodeQR Code

حسینیوں کا سمندر

25 Dec 2013 01:19

اسلام ٹائمز: مرکزی جلوس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، جنرل علامہ امین شہیدی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ راجہ بازار کے بعد پیدا ہونیوالی بے یقینی کی صورتحال کے باوجود راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کا جلوس انتہائی پر امن رہا اور جلوس کے پورے روٹ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہو ا، مرکزی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے کی۔ چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوا جس میں امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امامبارگاہ یاد گار حسینی، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ اور شہر کے دیگر علاقوں سے آنیوالے جلوس بھی شامل تھے۔ شرکائے جلوس نے فوارہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی، اس موقع علامہ امین شہیدی نے عزداروں سے مختصر خطاب بھی کیا، انہوں نے جلوس کے دوران برادران اہلسنت سمیت مختلف مکاتب فکر کی جانب سے شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کی جانیوالی کاوشوں اور سیکورٹی کے حوالے سے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 334019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/334019/1/حسینیوں-کا-سمندر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org