QR CodeQR Code

حسینی ماحول

25 Dec 2013 21:51

اسلام ٹائمز: حسینی ماحول مہم کا مقصد جلوس عزا کے دوران صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول پیدا کرنا تھا، مہم میں وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن، WhoIsHussain.org اور وحدت یوتھ پاکستان کراچی نے حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چہلم شہدائے کربلا (ع) کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر ”حسینی ماحول والنٹیئرز“ کی جانب سے دوران جلوس سڑک پر گرنے والے کچرے کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کی کامیاب مہم چلائی گئی۔ حسینی ماحول مہم میں وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن، WhoIsHussain.org اور وحدت یوتھ پاکستان کراچی نے حصہ لیا۔ حسینی ماحول مہم کا مقصد جلوس عزا کے دوران صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول پیدا کرنا تھا۔ مہم میں 50 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین، مرد، لڑکے لڑکیاں اور بچّے شامل تھے جبکہ جلوس میں شریک عزاداران امام حسین نے بھی رضاکاروں کی اس مہم کو سرہاتے ہوئے انکی مہم میں حصہ لیا۔ ”حسینی ماحول والنٹیئرز“ نے اس موقع پر لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزائی اور مدد پر انکا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس مہم کو جاری رکھنے اور اسکا دائرہ مزید وسیع کرنے کا عزم کیا۔


خبر کا کوڈ: 334305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/334305/1/حسینی-ماحول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org