QR CodeQR Code

خیواص آباد کاری

29 Dec 2013 14:53

اسلام ٹائمز: کئی عشرے قبل بنگش قبیلے نے اس علاقے کی خفاظت کیلئے منگل قبیلے کو بسایا تھا۔ جنہوں نے 2007 میں طالبان کو بلایا۔ اور اپنے ہی مالکوں کے ایک گاوں خیواص کو نیست و نابود کرنے کے علاوہ اس میں تقریباً 70 افراد کو بھی بے دردی سے شہید کرڈالا۔ جس کے ردعمل میں طوری بنگش قبائل نے حملہ کرکے گاوں دوبارہ حاصل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سلسلہ کوہ سفید کے اندر سفید پوش پہاڑوں میں واقع خیواص ایک خوبصورت علاقہ ہے۔ جس میں بنگش کا خیواصی قبیلہ آباد ہے۔ خیواص جس علاقے میں واقع ہے اسکو مجموعی طور پر شلوزان تنگی کہتے ہیں۔ جو کہ شلوزان میں آباد بنگش قبیلے کے ذیلی چھ قبائل کی ملکیت ہے۔ تاہم کئی عشرے قبل انہوں نے اس علاقے کی خفاظت کیلئے منگل قبیلے کو بطور مزارعین بسایا تھا۔ جنہوں نے 2007 میں طالبان کو بلایا۔ اور اپنے ہی مالکوں کے ایک گاوں خیواص کو نیست و نابود کرنے کے علاوہ اس میں تقریباً 70 افراد کو بھی بے دردی سے شہید کرڈالا۔ جس کے رد عمل میں طوری بنگش قبائل نے مشترکہ حملہ کرکے نہ صرف اپنے گاوں کو حاصل کرلیا بلکہ اس پورے علاقے کو طالبان اور انکے حلیف منگل قبیلے سے چھڑالیا۔


خبر کا کوڈ: 335180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/335180/1/خیواص-آباد-کاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org