QR CodeQR Code

رجوعہ عمومی

1 Jan 2014 09:23

اسلام ٹائمز: اجلاس عمومی میں جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ مظہر کاظمی نے شرکت کی اور امامیہ طلبہ سے خطاب کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس عمومی امام بارگاہ حسینیہ رجوعہ سادات، چنیوٹ میں منعقد ہوا، جسمیں ڈویژن بھر سے یونٹس کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں تنظیمی کارگردگی پیش کی گئی اور باہمی احتساب کیا گیا۔ اجلاس عمومی میں جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ مظہر کاظمی نے شرکت کی اور امامیہ طلبہ سے خطاب کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر نے کی۔ فیصل آباد ڈویژن کے اجلاس عمومی میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید تجمل نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 336194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/336194/1/رجوعہ-عمومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org