QR CodeQR Code

اسکردو ریلی

3 Jan 2014 17:55

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے شروع ہو کر یادگار شہداء اسکردو پر مقررین کی تقاریر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری دہشتگردی، شیعہ نسل کشی، کراچی میں علامہ مرزا یوسف یوسف حسین پر لسانی جماعت کی جانب سے قاتلانہ حملے اور گلگت میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے شروع ہو کر یادگار شہداء اسکردو پر مقررین کی تقاریر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری اور علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور محب وطن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کرے۔


خبر کا کوڈ: 337095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/337095/1/اسکردو-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org