QR CodeQR Code

لاہور جلوس

10 Jan 2014 21:56

اسلام ٹائمز: صبح سے جاری مجلس عزا کے بعد اسلام پورہ سے جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں شبیہ تعزیہ و شبیہ علم پاک لئے عزادار کربلا گامے شاہ پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایام عزا کا آخری جلوس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ کرشن نگر سے برآمد ہوا۔ اس سے قبل آج صبح سے ہی مجلس عزا کا سلسلہ جاری تھا جس سے ذاکر الیاس رضا، نوید عاشق بی اے، ارشاد کھوکھر، ایم علی گوہر، رضوان حیدر، مولانا اظہر عباس حیدری، صفدر رضا بخاری اور دیگر ذاکرین اور علمائے کرام نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مجلس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ مجلس عزا میں شریک ہونے والوں کی تین جگہ پر تلاشی لی جاتی رہی، جس کے بعد انہیں مجلس میں جانے کی اجازت دی جاتی رہی۔


خبر کا کوڈ: 339772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/339772/1/لاہور-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org