QR CodeQR Code

کراچی جلوس

11 Jan 2014 02:14

اسلام ٹائمز: قصر مسیّب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو کر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہونیوالے جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار خواتین و حضرات، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی جو کہ تمام راستے ماتم داری کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایام عزا کا آخری جلوس امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ قصر مسیّب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو کر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہونے والے جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار خواتین و حضرات، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی جو کہ تمام راستے ماتم داری کرتے رہے۔ حفاظتی حصار میں نکلنے والے اس جلوس میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری لگائی گئی تھی۔ جلوس عزا میں مختلف اسکاوٹس تنظیموں کے رضاکاروں کی کثیر تعداد بھی جلوس کی سکیورٹی پر مامور رہی۔


خبر کا کوڈ: 339843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/339843/1/کراچی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org