QR CodeQR Code

تحریک حسینی، واک

12 Jan 2014 21:26

اسلام ٹائمز: جلسے سے خطاب میں تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین نے پاراچنار شہر میں موجود عیسائی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی تیاری ترک کر دیں، ورنہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سٹی میں منشیات اور کرپشن کے خلاف تحریک حسینی کے زیر اہتمام ایک پرامن واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ واک تحریک کے صدر مولانا منیر حسین کی قیادت میں تحریک حسینی کے مرکزی دفتر سے شروع ہوئی، جس نے کشمیر چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر لی۔ جلسے سے تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں فحاشی پھیلانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ خود ان کارندوں پر ہاتھ ڈالے، ورنہ ہم خود ہی کاروائی کرنے پر مجبور ہونگے۔

انہوں نے پاراچنار شہر میں موجود عیسائی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی تیاری ترک کر دیں، ورنہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عامل تعویذات تعویذ اور گنڈوں کی شکل میں خواتیں میں فحاشی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان سے ہماری گزارش ہے کہ وہ یہ پیشہ ترک کر دیں، یا کم از کم خواتین کو بغیر محرم کے اپنے پاس آنے سے منع کریں، ورنہ ایسے عاملوں کے سنٹروں سے تمام وسائل و اسباب اٹھا کر لے جائیں گے اور انکے مراکز کو تحریک کی مہر لگا کر سیل کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 340420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/340420/1/تحریک-حسینی-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org