QR CodeQR Code

استقبالیہ کیمپس

14 Jan 2014 18:37

اسلام ٹائمز: اہلسنت و اہل تشیع علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے جلوسوں میں سنی شیعہ مسلمانوں کی بھرپور شرکت عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹ دہشتگرد تکفیری عناصر کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کراچی بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ علماء کونسل سمیت مختلف شیعہ تنظیموں، جماعتوں، انجمنوں، اداروں کی جانب سے سبیلیں اور استقبالیہ تہنیتی کیپمس لگائے گئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے استقبالیہ کیمپس پر خطاب کرتے ہوئے مختلف اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام نے کہا کہ امریکا و اسرائیل کی ایماء ہر دہشتگرد تکفیری عناصر امت مسلہ میں تفرقہ ایجاد کرنی کی ناپاک سازشیں کرنے میں مصروف ہیں مگر پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے جلوسوں میں سنی شیعہ مسلمانوں کی بھرپور شرکت نے عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹ دہشتگرد تکفیری عناصر کے منہ پر ناصرف تمانچہ مارا ہے بلکہ انہیں ذلیل و رسوا کرکے ماضی کی طرح ان کی تمام سازشںوں کو ناکام بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 340977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/340977/1/استقبالیہ-کیمپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org