QR CodeQR Code

عالمی میلاد کانفرنس

14 Jan 2014 21:03

اسلام ٹائمز: لاہور میں عالمی میلاد کانفرنس سے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام دین فطرت ہے اور جو فطرت سے ہٹ جائے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا وہ پھر معاشرے کیلئے ناسور بن جاتا ہے اور اس سے نجات ضروری ہوجاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں لاکھوں عشاق مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرکے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کیا۔ امسال یہ کانفرنس اس لحاظ سے تاریخی بن گئی کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پورے ملک کے 250 شہروں میں ہونے والی میلاد کانفرنسز کے ذریعے کیا گیا۔ جن میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ انڈیا کے شہر بنگلور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام میلاد کانفرنس میں بھی لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مینار پاکستان کی عالمی میلاد کانفرنس میں ہزاروں خواتین نے بھی بچوں سمیت شرکت کی۔ عالمی میلاد کانفرنس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کی وہ سربراہ میلاد کانفرنس شیخ زاہد فیاض، ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈاپور اور سیکرٹری جواد حامد کے ہمراہ سٹیج پر آئے تو پنڈال میں موجود شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ ملک بھر سے نامور مشائخ عظام اور علمائے کرام کثیر تعداد میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 341097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/341097/1/عالمی-میلاد-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org