QR CodeQR Code

کوئٹہ کانفرنس

21 Jan 2014 12:27

اسلام ٹائمز: اتوار کے روز سرینا ہوٹل میں ادارہ امور اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام "سیرت النبی کا امت کیلئے پیغام" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں وزیراعلٰی بلوچستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سمیت دیگر معزز مہمانوں‌ نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مذہب، قبائل اور قومیت کے نام پر بلوچستان میں‌ رہنے والے تمام مکاتب فکر سے امن کی بھیک مانگتا ہوں۔ اس پروگرام میں وزیراعلٰی بلوچستان جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی، قاری عبدالرحمن نورزئی، علامہ محمد جمعہ اسدی، ڈاکڑ عطاءالرحمن اور جید علماء، دانشور، اسکالرز اور سیاسی اکابرین موجود تھے۔ اس موقع پر عالم اسلام کے مسائل اور پاکستان میں قیام امن، استحکام اور اسلامی یکجہتی پر اظہار خیال کیا گیا۔ کانفرنس کے دیگر شرکاء نے اپنی تقاریر میں سیرت النبی (ص) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ (ص) کی سیرت طیبہ کو زندگی گذارنے کا واحد نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ آپس میں امن و محبت اور باہمی اتحاد کے ذریعے آپ (ص) کے اخلاق کریمہ کو وسیلہ بناتے ہوئے پوری دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 343317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/343317/1/کوئٹہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org