QR CodeQR Code

کراچی دھرنا

22 Jan 2014 22:57

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیرہتمام نیشنل ہائی وے ملیر 15 پر جاری دھرنے میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان بھر میں جاری سنی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملیر و جعفر طیار یونٹ کے زیراہتمام جعفر طیار سوسائٹی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس نے نیشنل ہائی وے ملیر 15 پہنچ کر پُرامن احتجاجی دھرنے کی صورت اختیار کرلی۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء مسلسل ماتم داری و سینہ زنی کر رہے ہیں۔ دھرنے میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان بھر میں جاری سنی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔ احتجاجی ریلی و دھرنے سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے سربراہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر بلوچستان بالخصوص مستونگ، دشت اور اختر آباد کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے جبکہ اسلام و پاکستان دشمن طالبان دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں فوجی آپریشن شروع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 343955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/343955/1/کراچی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org