QR CodeQR Code

کربلائے کوئٹہ

23 Jan 2014 13:31

اسلام ٹائمز: کوئٹہ دھرنے کی قیادت کرنیوالے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید محمد رضا رضوی کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کیا جاتا، تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ انکا کہنا ہے کہ دھرنا شُہداء کے لواحقین نے دیا ہے اور انہیں صرف سرپرستی کا حق حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل رات بھر خون کو منجمد کر دینے والے منفی سات سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے باوجود دہشت گردی کی نذر ہونے والوں کے لواحقین اپنے عزیزوں کی لاشوں کے ساتھ دھرنا دیئے بیٹھے رہے۔ مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک اور زخمی نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جس کے بعد اس سانحے میں شہادتوں کی تعداد اب تیس ہوگئی ہے۔ گذشتہ شب وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سانحہ مستونگ کے خلاف علمدار چوک پر دھرنا دینے والے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ ان مظاہرین کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 344089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/344089/1/کربلائے-کوئٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org