QR CodeQR Code

لاہور دھرنا

23 Jan 2014 19:06

اسلام ٹائمز: لاہور کی فضا رات بھر لبیک یاحسین (ع) کی صداؤں سے گونجتی رہی، رہنماؤں نے اپنے مطالبات میں طالبان کیخلاف آپریشن، سانحہ مستونگ کے ملزموں کی گرفتاری اور مستونگ،دشت اور اخترآباد میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر کل شام چھ بجے سے شروع ہونے والا احتجاجی دھرنا مسلسل جاری ہے۔ سانحہ مستونگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے زندہ دلان لاہور کے کثیر تعداد اس وقت بھی گورنر ہاؤس کے باہر لبیک یاحسین (ع)، لبیک یاحسین (ع) کی صدائیں بلند کر رہی ہے۔ مظاہرین نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے پرچم، حضرت غازی عباس (ع) کے علم مبارک اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔ مظاہرین میں عورتوں اور بچوں کی بھی کثیر تعداد شہدائے کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی نیندیں اور گرم بستر قربان کرکے سخت سردی میں مال روڈ پر دھرنے میں شریک ہے۔ دھرنے کے شرکاء خواتین و حضرات شدید سردی اور بارش میں بھی موجود رہے اور مظاہرین کی تعداد کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 344233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/344233/1/لاہور-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org