QR CodeQR Code

اسکردو دھرنا جاری

23 Jan 2014 18:56

اسلام ٹائمز: شرکائے دھرنا کا مطالبہ ہے کہ فی الفور خانوادہ شہداء کے مطالبات کو پورا کیا جائے اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے سانحہ مستونگ کے خلاف یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ شرکائے دھرنا کا مطالبہ ہے کہ فی الفور خانوادہ شہداء کے مطالبات کو پورا کیا جائے اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔  آج سانحہ کوئٹہ کے سبب شہر بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی، جس سے اسکردو میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ یادگار چوک اسکردو پر جاری دھرنے سے زاہد مہدی صدر آئی ایس او، راجہ زکریا خان، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء فدا حسین اور مجلس وحدت کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 344236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/344236/1/اسکردو-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org