QR CodeQR Code

یوم کشمیر

5 Feb 2014 18:27

اسلام ٹائمز: پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا، اس حوالے سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں، این جی اوز، طلبہ تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے انداز میں پروگرامز کئے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، اس حوالے سے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس مناسبت سے ہونے والے سیمینارز اور کانفرنسز میں مقررین نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کی اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتے، شہدائے کشمیر کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور انشاءاللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ اس حوالے سے لاہور میں جماعت الدعوۃ اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام بڑے پروگرامز ہوئے جبکہ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی کانفرنسز اور ریلیوں کا اہتمام کیا۔


خبر کا کوڈ: 348687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/348687/1/یوم-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org