QR CodeQR Code

سالگرہِ انقلاب

7 Feb 2014 23:36

اسلام ٹائمز: کراچی میں خانہ فرہنگ ایران میں انقلابِ اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کی تقریب میں مقررین نے کہا کہ ہم حضرت امام خمینی (رہ) کے عظیم معراج اور انکے اقدار و اصولوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ طلوع فجر انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے زیراہتمام خانہ فرہنگ کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے ایرانی قونصل جنرل کراچی مہدی سبحانی، شعبہ معارف اسلامی جامعہ کراچی کے رئیس شکیل اوج اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی مہدی خطیب نے خطاب کیا، جبکہ شادمان رضا نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی کلام پیش کیا۔ تقریب میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ ناظر عباس تقوی سمیت اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام شریک تھی۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈاکیومنٹری فلم بھی دکھائی گئی جبکہ ایرانی بچوں نے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کی جانب سے ایران کی ثقافت اور انقلاب اسلامی ایران سے متعلق کتب و تصاویر پر مبنی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 349407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/349407/1/سالگرہ-انقلاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org