QR CodeQR Code

نور افشانی

11 Feb 2014 07:37

اسلام ٹائمز: آج 22 بہمن/ 11فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملت ایران، پورے ملک میں نکالے جانیوالے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے اسلامی حکومت، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی سے وفاداری کا ثبوت پیش کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ رات جمہوری اسلامی ایران میں اسلامی انقلاب کی پینتیسیوں سالگرہ کی مناسبت سے دارالحکومت تہران سمیت دیگر مختلف شہروں کی فضا میں نور کی بارش ہوئی۔ ملت ایران نے رات کو اپنے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر اسلامی انقلاب کے شکرانے کے طور پر نعرہ تکبیر لگائے۔ عشرۂ فجر کی انتظامی کمیٹی کے مطابق گذشتہ رات دارالحکومت تہران سمیت تین سو سے زائد شہروں میں نور افشانی، آتش بازی اور چراغاں کیا گیا۔ یاد رہے کہ آج 22 بہمن بمطابق گیارہ فروری، انقلاب اسلامی کی کامیابی کی پینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملت ایران، پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی اسلامی حکومت، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی سے وفاداری کا ثبوت پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 350428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/350428/1/نور-افشانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org