QR CodeQR Code

سالگرہ انقلاب (2)

11 Feb 2014 19:52

اسلام ٹائمز: ’امام خمینی کا فرمان ہے کہ "میری فوج ابھی ماؤں کی گود میں ہے ‘‘ تو اس وقت ماؤں کی گود میں صرف پسر نہیں تھے بلکہ ان میں دختران بھی تھیں۔ یہی دختران امام کی فوج کا حصہ بنیں۔ انقلاب کے برپا کرنے میں، انقلاب کی کامیابی میں اور انقلاب کی محافظت میں یہ دختران ہر میدان میں شانہ بشانہ رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آج مغرب اور سامراج کی جانب سے ایرانی خواتین اور معاشرے میں ان کے کردار کے حوالے سے منفی تاثر ابھارنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کیا ان کو امام خمینی کے اس تاریخی جملے میں معاشرے کے اندر خواتین کے کردار کی وضاحت نہیں ملتی۔ کیا انہیں دکھائی نہیں دیتا کہ انقلاب سے تقریباً 16 سال قبل ہی امام خمینی نے اسلامی معاشرے میں خواتین کے آئیڈیل کردار کا تعین کردیا تھا۔ کیا انہیں یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ امام خمینی کا یقین فتح ان بچوں سے وابستہ نہیں تھا جو کہ مستقبل میں اپنی ذمہ داریوں سے نابلد تھے بلکہ فقط ان ماؤں سے وابستہ تھا جن کی گودمیں یہ بچے موجود تھے۔ چونکہ مستقبل شناسی امام خمینی کی شخصیت کا بنیادی وصف تھی لہذا امام جانتے تھے کہ جو مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ شاہ کے ظالم سپاہیوں کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ رکھتی ہیں وہی اسلامی خطوط پر تربیت کرکے ایسی نسل تیار کرسکتیں ہیں جو نہ صرف انقلاب برپا کریں بلکہ اس انقلاب کی محافظت بھی احسن طریقے سے کر سکیں۔ ان ماؤں نے تربیت کرکے امام کی ایسی فوج تیار کی جس پر طاغوت و سامراج کا کوئی حربہ اثرانداز نہ ہوا۔ یہاں تک ماؤں کی صورت میں خواتین امام خمینی کے یقین فتح کی ایک علامت نظر آتی ہیں۔ اس کے بعد خواتین کا کردار امام کی فوج کے روپ میں جا بجا ملتا ہے جس کی بنیادی وجہ شائد یہی ہے کہ جب امام نے فرمایا ’’میری فوج ابھی ماؤں کی گودمیں ہے ‘‘ تو اس وقت ماؤں کی گود میں صرف پسر نہیں تھے بلکہ ان میں دختران بھی تھیں۔ یہی دختران امام کی فوج کا حصہ بنیں۔ انقلاب کے برپا کرنے میں، انقلاب کی کامیابی میں اور انقلاب کی محافظت میں یہ دختران ہر میدان میں شانہ بشانہ رہیں۔ انقلاب کے برپا ہونے میں شہنشاہ کے جلاد صفت محافظوں کے ہر قسم کے مظالم سہنے کے بعد بھی ثابت قدم رہیں، ایران عراق جنگ میں محاذ، مکان ،ہسپتال ان کے بلند حوصلوں کے گواہ بنے۔ امور خانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ خدمات کا ایک الگ باب رقم کیا


خبر کا کوڈ: 350621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/350621/1/سالگرہ-انقلاب-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org