QR CodeQR Code

مشہد ریلی

12 Feb 2014 05:47

اسلام ٹائمز: ریلی میں شریک پاکستانی طلباء کے وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان نے کی، پاکستانی طلباء نے پاکستانی و ایم ڈبلیو ایم کے پرچم اُٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایران بھر کی طرح مشہد مقدس میں بھی عظیم الشان ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز میدان شہداء سے ہوا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فلکہ آب حرم مطہر امام رضا علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشھد مقدس اسلامی جمہوریہ ایران کی سالگرہ کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں پاکستانی، ہندوستانی اور افغانی طلاب سمیت بیس ممالک کے طلاب نے بھرپور شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل، دیگر مسئولین اور پاکستانی طلاب کی کثیر تعداد بھی اس ریلی میں موجود تھی، جنہوں نے پاکستانی اور ایم ڈبلیو ایم کے پرچموں کے ساتھ پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 350734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/350734/1/مشہد-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org