QR CodeQR Code

تعزیتی وفد

23 Feb 2014 01:05

اسلام ٹائمز: پشاور میں طالبان کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے میجر جہانزیب کے والد کے نام علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید میجر جہانزیب عدنان ایک نڈر، بہادر، جرآت مند اور شجاع آفیسر تھا اُن کے والدین کو جہاں تعزیت پیش کرتا ہوں وہیں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر گذشتہ دنوں پشاور میں دہشتگردوں کی کارروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب عدنان کے والد لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ نور محمد اور اُن کے بھائی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ تہذیب الحسن، محمد عباس صدیقی اور ثقلین نقوی شریک تھے۔ علامہ سید اقتدار نقوی نے شہید جہانزیب عدنان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہید میجر عدنان ہماری قوم کا ایک ایسا باب تھا جس سے دشمن نہ صرف خوفزدہ تھا بلکہ شہید جہانزیب عدنان دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا تھا، شہید جہانزیب عدنان ایک نڈر، بہادر، جرآت مند اور شجاع آفیسر تھا، اُن کے والدین کو جہاں تعزیت پیش کرتا ہوں وہیں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں کہ خداوند متعال نے آپ کے بیٹے کو شہادت جیسی عظیم نعمت سے نوازا۔


خبر کا کوڈ: 354560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/354560/1/تعزیتی-وفد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org