QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

23 Feb 2014 17:43

اسلام ٹائمز: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین اور متاثرین دہشتگردی، طالبان اور دہشتگردوں کیخلاف متحد ہوجائیں، طالبان نوازی میں انتہا کرنے پر منور حسن کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خانوادگان شہداء و شعبہ خواتین کی مسئولین اور مرکزی رہنماوُں کی مشترکہ پریس کانفرنس صوبائی سیکرٹریٹ نیو مسلم ٹاوُن لاہور میں ہوئی، جس میں علامہ ابوذر مہدوی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ حسن ہمدانی، سید محمد رضا ممبر صوبائی اسمبلی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، محترمہ سیکنہ مہدوی، محترمہ ہما تقوی، کرنل جعفر رضا و دیگر شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بلوچستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین سید محمد رضا آغا نے کہا کہ وطن عزیز کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے اس میں سے سب سے بڑا خطرہ وہ خارجی گروہ ہے جو معصوم شہریوں، افواج پاکستان، پولیس اور صحافی برادری کو بے دردی سے شہید کرکے پاکستان کی ریاست پر وار کرنے کے درپے ہے، ایسے میں آپ صحافی برادری سمیت تمام محب وطن قوتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے میدان میں آئیں اور اس پاک سرزمین کے حقیقی محافظوں، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دست و بازو بنیں۔


خبر کا کوڈ: 354729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/354729/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org