QR CodeQR Code

اینٹی طالبان کانفرنس

27 Feb 2014 00:04

اسلام ٹائمز: تمام اہلسنت اور انکی ہم خیال مذہبی و سیاسی جماعتوں کی لاہور میں ہونیوالی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ پچاس ہزار شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات قبول نہیں، فسادیوں کو اثاثہ سمجھنے والی ریاستی سوچ درست نہیں، نفاذ شریعت کیلئے بندوق اٹھانا خلاف شریعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور طالبانائزیشن کیخلاف اور فوجی آپریشن کی حمایت میں 50 سے زائد اہل سنت کی تنظیمات اور دیگر ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل ’’آل طالبان مخالف پارٹیز کانفرنس‘‘ ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، مجلس وحدت مسلمین کے سید ناصر عباس شیرازی اور مسلم لیگ قاف کے وفود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اہل سنت جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، ناظم اعلٰی جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلٰی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی، تنظیم المدارس اہل سنت کے علامہ غلام محمد سیالوی، سنی تحریک لاہور ڈویژن کے امیر مولانا مجاہد عبدالرسول قادری، ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، خیرالامم فانڈیشن پاکستان کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 355911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/355911/1/اینٹی-طالبان-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org