QR CodeQR Code

دورہ اصفہان

3 Mar 2014 20:38

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے دورہ ایران کے موقع پر اصفہان کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری میڈیا سیل سید محمد نثار عابدی، علامہ غلام محمد فخرالدین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے دورہ اصفہان کے موقع پر جامعۃ المصطفٰی العالمیہ اصفہان کے مدیر اعلٰی حجتہ الاسلام آقای ملکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری نے مدیر اعلٰی جامعۃ المصطفٰی کو پاکستان میں درپیش حالات اور تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون مدیر اعلٰی جامعۃ المصطفٰی اصفہان حجتہ الاسلام قاسمیان، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدسہ حجتہ الاسلام غلام محمد فخر الدین، مرکزی سیکرٹری میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید محمد نثار عابدی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان سید تقی زیدی، ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان تصور، ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان عارف حسین ھادی، سیکرٹری نشرواشاعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان سید آل حسن، سیکرٹری امور مالیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان محمد جواد بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے دورہ اصفہان کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی کابینہ کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے سیکرٹری جنرل سید محمد تقی زیدی نے اپنی کارکرگی رپورٹ پیش کی، جسے مرکزی سیکرٹری جنرل نے سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے اصفہان میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 357382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/357382/1/دورہ-اصفہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org