QR CodeQR Code

برسی ڈاکٹر نقوی

10 Mar 2014 01:04

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے بانی رہنماء کی 19ویں برسی کی تقریبات انکے مزار علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ پر منعقد ہوئیں، جس میں ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیئر برادران، سابقین آئی ایس او اور خواہران بھی موجود تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ  شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور آج بھی نوجوان دینی شعور کیلئے شہید ڈاکٹر کی شخصیت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کی بیداری پر بالخصوص کام کیا اور علماء سے تمسک رکھا، اسی تمسک کی بدولت انہوں نے نوجوانوں کی دین اسلام پر رہنمائی کی اور انہیں حقیقی معنوں میں شریعت محمدی سے روشناس کرایا۔


خبر کا کوڈ: 359839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/359839/1/برسی-ڈاکٹر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org