0
Sunday 16 Mar 2014 04:19

کراچی احتجاج

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام خیرپور میں 16 مارچ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد کیلئے ممتاز گراﺅنڈ سے گرفتار کئے جانے والے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کی رہائی کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران، کارکنان، شیعہ اکابرین ،علماء سمیت رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کراچی اور آل پاکستان مسلم لیگ کراچی کے وفود بھی دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شریک ہوئے تھے۔ دھرنے کے شرکاء لبیک یارسول اللہ (ص)، لبیک یاحسین (ع) سمیت یزیدیت مردہ باد، زرداری نواز سندھ حکومت مردہ باد اور شیعہ سنی اتحاد زندہ باد زندہ باد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ علی انور، سیکرٹری جنرل کراچی حسن ہاشمی، سیکرٹری سیاسیات کراچی سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے 6 سالہ دور میں دہشتگردی کے ریکارڈ قائم ہوئے، زرداری نواز سندھ حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں مظلوم عوام کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری پر وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ سمیت صوبائی کابینہ مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کی فائرنگ سے ایم ڈبلیو ایم کے 9 کارکنان زخمی، رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ممتاز گراﺅنڈ خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد کی اجازت دینے کے بعد بلاجواز گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 362308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش