QR CodeQR Code

خیرپور اجتماع2

17 Mar 2014 13:53

اسلام ٹائمز: لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عاشقان رسول (ص) پاکستان میں مذہبی، سیاسی اور معاشی یزیدوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیراہتمام ممتاز گراونڈ خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل طارق محبوب، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ مختار امامی، بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نواز شریف کی خارجہ پالیسی امریکی اور سعودی نواز ہے، سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کو امریکی اور سعودی چنگل سے آزاد کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 362595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/362595/1/خیرپور-اجتماع2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org