QR CodeQR Code

نظریہ پاکستان مارچ

23 Mar 2014 13:56

اسلام ٹائمز: جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام ہونیوالے نظریہ پاکستان مارچ کی قیادت اور مرکزی تقریر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ خلیفہ عبدالقیوم نے کی، جسکے باعث مارچ کو عوامی پذیرائی نہ مل سکی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کا آغاز ٹانک اڈے کے قریب واقع مرکز عبداللہ بن مسعود سے ہوا۔ جو سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے ڈیرہ پریس کلب کے سامنے جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلسے سے جماعت الدعوۃ کے زونل امیر عتیق الرحمن چوہان، انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل، مقامی کالم نویس سہیل عزمی، مدرسہ القرآن کے ناظم اعلٰی قاری خلیل احمد سراج، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد محب اللہ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ خلیفہ عبدالقیوم نے خطاب کیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈوں کی وجہ سے مارچ کو عوامی پذیرائی نہ مل سکی اور بمشکل  100 افراد شریک ہوئے۔ مارچ کے اختتام پر عتیق الرحمن چوہان نے قرارداد پیش کی کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا گیا تو حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور اڈیالہ جیل میں قید آزاد کشمیر کے حریت کمانڈر ذکی الرحمن کو فی الفور رہا کیا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 364908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/364908/1/نظریہ-پاکستان-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org