QR CodeQR Code

شجرکاری مہم

23 Mar 2014 21:05

اسلام ٹائمز: وحدت اسکاوٹس کیطرف سے شجرکاری مہم کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں علماء اور قومی رہنماوں نے اپنے ہاتھوں پودے لگا کر اس مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ وحدت اسکاوٹس کے زیراہتمام اسلام آباد میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، گلگت میں مولانا نئیر عباس نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وحدت اسکاوٹس کے گروپ لیڈر نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ قومی دن کی مناسبت سے شجرکاری کی مہم کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں علماء اور قومی رہنماوں نے اپنے ہاتھوں پودے لگا کر اس مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی ہے اور وحدت اسکاوٹس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 364982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/364982/1/شجرکاری-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org