QR CodeQR Code

ایبٹ آباد

27 Mar 2014 13:33

اسلام ٹائمز: مجلس وحد ت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام علامہ جہازیب حسین جعفری کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحد ت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام علامہ جہازیب حسین جعفری کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کا آغاز تحصیل حویلیاں سے کیا گیا۔ حویلیاں شہر کے بعد دورہ چھچھہ میرا، یونین کونسل جھنگڑہ اور دیوال منال گاوں
میں شجرکاری کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری جنرل تحصیل حویلیاں سید سبطین حسین شاہ، سیکرٹری یونین کونسل سید فراست حسین شاہ، سیکرٹری تحفظ عزادری ضلع ایبٹ آباد سید شجر علی کاظمی نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 366306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/366306/1/ایبٹ-ا-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org