QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

27 Mar 2014 21:51

اسلام ٹائمز: اسکردو میں پریس کانفرس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس خطے کے عوام کے احسان اور نیکی کو فراموش کر دیا گیا اور استحصالی نظام کو ان پر مسلط کرکے انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈویژنل سیکرٹریٹ بلتستان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان گلگت بلتستان میں استحصالی نظام کے خلاف عوامی جدوجہد کرے گی۔ اس خطے کے باہمت اور غیور عوام جنہوں نے اپنے ہاتھوں  سے اس خطے کو آزاد کروایا اور ان کے احسانات اور نیکیوں کو فراموش کر دیا گیا، استحصالی نظام کو ان پر مسلط کرکے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ پارلیمنٹ اور سینیٹ تک 67 سالوں  تک رسائی نہیں دی گئی۔ یہاں  کے لوگوں  پر باہر کی بیوروکریسی کو مسلط کرکے انکے حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز دبائی گئی۔ ان استحصالی حکمرانوں نے اس خطے کے غریب عوام پر آخری وار انکے منہ سے نوالہ چھین کر کیا، یعنی گندم سبسڈی کو ختم کرکے غریب کش اقدامات کئے، انکا کہنا تھا کہ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 366573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/366573/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org