QR CodeQR Code

ٹیکسلا ملاقات

20 Apr 2014 04:48


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز جامعۃ القائم ٹیکسلا میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما پیر سعید نقشبندی کے مابین ایک ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ تکفیری عناصر دنیا بھر میں عالم اسلام کے چہرے کو مسخ کر رہے ہیں۔ معصوم انسانوں کی جان لینے کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا۔ پیر سعید نقشبندی نے کہا کہ صحابہ (رض) اور اولیائے کرام کے مزارات پر حملوں میں ملوث لوگ دشمن کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ملاقات میں القائم ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ مہدی رضا شیرازی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 374697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/374697/1/ٹیکسلا-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org