QR CodeQR Code

تربیتی اجتماع

20 Apr 2014 19:58

اسلام ٹائمز: لیاقت باغ راولپنڈی میں اجتماع سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت امن کے ہتھیار سے دہشت اور وحشت کا مقابلہ کرے، دلیل کا جواب گولی سے نہ دیا جائے، ملک کو صرف مسلح دہشتگردی کا سامنا نہیں بلکہ سیاسی اور معاشی دہشتگردی کا بھی سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک روزہ تنظیمی و تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے مذاکرات اور مستقل بندی جنگ جاری رکھنی چاہئے، حکومت امن کے ہتھیار سے دہشت اور وحشت کا مقابلہ کرے، دلیل کا جواب گولی سے نہ دیا جائے، ملک کو صرف مسلح دہشت گردی کا سامنا نہیں بلکہ سیاسی اور معاشی دہشت گردی کا بھی سامنا ہے، ملک کو سیکولر بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قیام پاکستان کے لئے لاکھوں افراد نے قربانیاں اسلام اور پاکستان کے لئے دی تھیں، آج بھی اسلام کے لئے عوام کٹ مرنے کو تیار ہیں، سراج الحق نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کو بطور مجرم مہینوں عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی، ہم پرویز مشرف اور عام آدمی کے لئے ایک جیسے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/374781/1/تربیتی-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org