QR CodeQR Code

کوئٹہ احتجاج

22 Apr 2014 22:12

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ اگر گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی بحال نہ کی گئی تو اسکے خلاف کوئٹہ میں بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلکت بلتستان میں گندم سبسڈی ختم کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کی۔ احتجاجی ریلی امام بارگاہ بلتستانی سے شہداء چوک تک نکالی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ حکومت کا غریب عوام پر آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنا قابل مذمت ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے گلگت بلتستان کی عوام احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھی ہیں لیکن کسی بھی حکومتی عہدیدار نے انکی شنوائی نہیں کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کو بحال نہ کیا گیا تو کوئٹہ میں بھی حکومتِ وقت کیخلاف بھرپور دھرنا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 375561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/375561/1/کوئٹہ-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org