QR CodeQR Code

کوئٹہ احتجاج

25 Apr 2014 22:50

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ دس دنوں سے گلگت بلتستان کی عوام پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے لیکن حکومت انکی کوئی شنوائی نہیں کر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد گلگت بلتستان میں جاری عوامی دھرنے کی حمایت اور حکومتی نااہلی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے عوام سے دلی ہمدردی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر برائے کشمیر اور گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام میں بڑھنے والی بے چینی اور اضطراب کو ختم کرنے کے لئے اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضرورت کی اشیاء پر فی الفور سبسڈی بحال کی جائے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ بیان میں سکول کے طالبعلم حسنین عباس جسے کل بروز جمعہ قلندر مکان کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، کو حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دن کی روشنی میں طالبعلم کے اغوا کا واقعہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کے سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 376440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/376440/1/کوئٹہ-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org