QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

27 Apr 2014 01:51

اسلام ٹائمز: کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ کراچی میں معصوم انسانوں کا مسلسل قتل عام سندھ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر کراچی کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے جعفر الحسن، سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد اقبال نقشبندی، پروفیسر ایاز قادری سمیت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مظہر جعفری نے کراچی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور گلگت بلتستان میں عوامی تحریک کی حمایت میں کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران رہنماوں نے کہا کہ سندھ حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اور شہر میں کھلے عام کالعدم تنظیموں کے لگائے گئے بینرز اور جھنڈوں سمیت ان کے دفاتر کو بند کروا کر خطرناک دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں لے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور آپریشن کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے تاکہ وہ پورے شہر پر قابض ہو جائیں اور سیاسی و مذہبی قوتوں کو تہس نہس کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 376767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/376767/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org