QR CodeQR Code

کراچی احتجاج

27 Apr 2014 22:35

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ شہر کراچی میں بیٹھے قابل احترام گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ اس بات کا جواب دیں کہ آپریشن کے نام پر کن دہشتگردوں کو اس شہر میں منظم کیا جا رہا ہے، شہر میں بڑھتا ہوا کالعدم جماعتوں کا نفوذ کس ڈیل کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ملت جعفریہ کی نسل کشی کے اصل ذمہ دار گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہیں، کراچی میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشتگردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی سر پرستی حاصل ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج تک شیعہ نسل کشی میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا، منظم شیعہ نسل کشی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملگ گیر احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی نے کراچی پریس کلب پر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور کمسن بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پوسٹرز اور بینز اُٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


خبر کا کوڈ: 376909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/376909/1/کراچی-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org