QR CodeQR Code

عراقی انتخابات

29 Apr 2014 10:00

اسلام ٹائمز: عراقی انتخابات کے سلسلہ میں ایران کے مختلف شہروں میں ووٹ ڈالے گئے جن میں ایران میں مقیم عراقی باشندوں نے بھرپور حصہ لیا۔ یہ پولنگ اسٹیشن تہران، قم، یزد اور مشہد المقدس میں بنائے گئے تھے جہاں عراقی باشندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کی حکومت، اقتدار اور ارضی سالمیت کے خلاف داخلی اور خارجی سازشیں اپنے پورے عروج پر ہیں۔ عراق میں تیس اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، اس کی بظاہر مخالفت تو نہیں ہو رہی ہے، تاہم ان انتخابات میں اپنے مرضی کے نتائج کے لئے آل سعود کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ عراق کے ایک مرجع تقلید نے کہا ہے کہ عراق میں غربت، بے روزگاری اور امن و استحکام کے فقدان اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا یہ تقاضا ہے کہ عراقی عوام وسیع پیمانے پر پارلیمانی انتخابات میں شرکت کریں اور پارلیمنٹ کے لئے باصلاحیت اور کارآمد نمائندوں کا انتخاب کریں۔


خبر کا کوڈ: 377374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/377374/1/عراقی-انتخابات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org