QR CodeQR Code

جشن مرج البحرین

29 Apr 2014 11:09

اسلام ٹائمز: جشن مرج البحرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سید فاطمۃ الزہرا (س) کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، اگر ہم اپنے معاشرے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اسلامی نظام کا احیاء چاہتے ہیں تو پھر ہمیں سیدہ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن ولادت دختر رسول خدا (ص) جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سال گذشتہ کی طرح امسال بھی پانچویں عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد کیا گیا، ایوان اقبال لاہور میں منعقد کیے گئے اس عظیم الشان اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، معروف مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری، مرکزی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سعید رضوی، ایم این اے فرزانہ بٹ صاحبہ، پاکستان کی فرسٹ وویمن پائلٹ شہناز لغاری، محترمہ شبنم صاحبہ اور عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانان گرامی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب سعید میں اہل تشیع علماء و عوام کے علاوہ اہل سنت علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء محفل میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے سے عمرے کے ٹکٹ بھی تقسیم کئے گئے اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواہران میں شلیڈز بھی تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 377387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/377387/1/جشن-مرج-البحرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org