QR CodeQR Code

دورہ کراچی

6 May 2014 17:52

اسلام ٹائمز: دورہ کے موقع پر مختلف ملاقاتوں اور پروگرامات سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت کو ملک کی بقاء کی خاطر جلد طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، 2 کروڑ آبادی والے شہر کراچی سے صرف 10 لاکھ افراد سڑک پر آجائیں تو ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے اپنے تین روزہ دورہ کراچی کے دوران شاہ فیصل، گلبہار، انچولی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، رضویہ، ناظم آباد، چشتی نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ دنوں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید خرم، شہید سجاد مہدی، شہید حسن کشمیری، شہید مختار رضوی، شہید گوہر رضوی، شہید غلام حسین اور کچھ عرصے قبل شہید ہونے والے ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید سید علی شاہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ دوسری جانب علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے زیر اہتمام مسجد خیر العمل میں مجلس شہادت امام علی نقی (ع) سے خطاب کیا، محمود آباد میں کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب کیا، ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے زیر اہتمام امام بارگاہ بزم فاطمہ (س) میں جشن معصومین (ع) سے بھی خطاب کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن اور علامہ علی انور جعفری بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 379776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/379776/1/دورہ-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org