QR CodeQR Code

یوم سیاہ

12 May 2014 11:55

اسلام ٹائمز: فیض آباد انٹر چینج پر جلسہ سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کو مذاکرات کے نام پر طالبان کے حوالے کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین نے انتخابی دھاندلی کیخلاف گیارہ مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کو مذاکرات کے نام پر طالبان کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی امریکی و سعودی مداخلت نے ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات اور امریکی و سعودی مداخلت کو ملک کی عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتظامی امور کے ہر شعبے میں ناکام ہے، موجودہ حکمران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کے حل کی واحد اْمید پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 381589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/381589/1/یوم-سیاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org