QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

16 May 2014 22:14

اسلام ٹائمز: ڈویژنل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" حب الوطنی، وحدت و بھائی چارگی کی عظیم مثال قائم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسکردو میں منعقدہ "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" سے قبل ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا, جس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام 67 سالوں سے اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں اور یہ ظالم حکمران اور استحصالی نظام عوام کو ان کا حق نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" حب الوطنی، وحدت و بھائی چارگی کi عظیم مثال قائم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 383212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/383212/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org