QR CodeQR Code

الوداعی مناظر

19 May 2014 21:25

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری یادگار شہداء اسکردو سے حسینی چوک تک جوانوں کیساتھ پیدل چلے، جہاں پر ایک مختصر خطاب میں جوانوں کی والہانہ محبت پر انکا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام عظیم الشان تاریخی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کے اختتام پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کے گرد جمع ہو کر والہانہ عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ جوانوں نے "راجہ تیرا ایک اشارہ" "حاضر حاضر لہو ہمارا"  "راجہ صاحب قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں" اور "حق کا ناصر سچ کا ناصر راجہ ناصر راجہ ناصر" کے نعروں سے الوداع کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری یادگار شہداء اسکردو سے حسینی چوک تک جوانوں کے ساتھ پیدل چلے، جہاں پر ایک مختصر خطاب میں جوانوں کی والہانہ محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 384232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/384232/1/الوداعی-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org