QR CodeQR Code

دورہ گلگت

24 May 2014 16:40

اسلام ٹائمز: آئی ٹی پی کے مرکزی راہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں مرکزی وفد اسکردو کے بعد خصوصی دورے پر گلگت پہنچ چکا ہے، دورہ جات اور تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل کے انچارج علامہ شبیر حسن میثمی ایک اعلٰی سطحی مرکزی وفد کے ہمراہ اسکردو کا چار روزہ تفصیلی دورہ مکمل کرنے کے بعد گلگت پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی وفد کا اسکردو سے حراموش پہنچنے پر ایس یو سی گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی اور جعفریہ یوتھ کے سینکڑوں کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں علامہ شبیر میثمی کے علاوہ علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی اور دیگر شامل ہیں۔ بلتستان ڈویژن کے بعد مذکورہ وفد اب گلگت ڈویژن کے مختلف عمائدین، علماء اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کریگا اور سیاسی حوالے سے اہم امور پر مشاورت اور سفارشات مرتب کرکے حتمی منظوری اور جائزے کیلئے مرکزی سیاسی کونسل میں پیش کریگا۔


خبر کا کوڈ: 385848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/385848/1/دورہ-گلگت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org